تریسٹھویں مینز و بارہویں وومنز قومی سائیکلینگ چیپئین شپ : پاکستان آرمی نے میدان مار لیا ۔واپڈا کادوسرا اور سوئی سدرن گیس کا تیسرا نمبر

لاہور (سپورٹس ورلڈ نیوز) پاکستان سائیکلینگ فیڈریشن کے زیر اہتمام لاہور میں ہونے والی 63ویں قومی مینز اور12قومی وومن سائیکلینگ چیپئین شپ پاکستان آرمی نے جیت لی ۔پاکستان واپڈا کا دوسرا اور اور سوئی سدرن گیس کمپنی اکا تیسرا نمبر۔تفصیلات کے مطابق لاہور میں ہونے والی63ویں قومی مینز اور12قومی وومن سائیکلینگ چیپئین شپ اپنے اختتام کو پہنچ گئی جس میں پاکستان آرمی نے مجموعی طور پر159 پوائینٹس کے ساتھ مردو اور خواتین دونوں کیٹگریز میں میدان مار لیا۔

پاکستان واپڈا کی ٹیم123پوائینٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہی جبکہ سوئی سدرن گیس کمپنی نے 63پوائینٹس کے ساتھ تیسری پوزیشن اپنے نام کی۔ مردوں میں آرمی کا پہلا ۔واپڈا کا دوسر ا اور سوئی سدرن گیس کمپنی کا تیسرا جبکہ خواتین میں آرمی پہلے۔واپڈا دوسرے اور پنجاب کی ٹیم تیسرے نمبر پر رہی۔ ایونٹ کے آخری روز رکن صوبائی اسمبلی فرزانہ بٹ مہمان خصوصی تھیں جنہوں نے پی سی ایف کے عہدیداروں ہمراہ ایونٹ کی فاتح ۔رنر اپ اور تیسری پوزیشن کے حامل ٹیموں میں ٹرافیاں تقسیم کیں۔ پاکستان سائیکلینگ فیڈریشن کے زیر اہتمام ملک کے واحد وایلڈرم میں منعقدہ اس چار روزہ سائیکلینگ چیمپئین شپ میں مینز جو نئیر کیٹگری میں کے پی کے کی ٹیم نے 45پوائینٹس کے ساتھ پہلی۔اسلام آباد نے 28پوائینٹس کے ساتھ دوسری اوربلوچستان کی ٹیم18پوائینٹس کے ساتھ تیسری پوزیشن اپنے نام کی۔وومن جونئیرز میں کے پی کے اور پنجاب کی ٹیموں نے 25-25پوائینٹس کے ساتھ پہلی جبکہ بلوچستان کی ٹیم نے 12 پوائینٹس کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔