تعلیمی اداروں میں چھٹی کے بعد کھلاڑیوں کیلئے گراؤنڈز کی فراہمی یقینی بنائی جائے، ندیم سرور.ڈی جی سپورٹس

لاہور (سپورٹس ورلڈ نیوز) ڈائریکٹرجنرل سپورٹس پنجاب ندیم سرور نے کہا ہے کہ سکولز اور کالجز کے گراؤنڈز پر بھرپور سپورٹس کی سرگرمیاں ہونی چاہیں، تعلیمی اداروں میں چھٹی کے بعد گراؤندز کھلاڑیوں کیلئے دستیاب ہوں ، سکول اور کالجز کے پرنسپل صاحبان سپورٹس کے فروغ کیلئے بھرپور اقدامات کریں ، سپورٹس بورڈ پنجاب سپورٹس کے فروغ کیلئے پنجاب کے تمام اضلاع میں بہترین انفراسٹرکچر قائم کررہا ہے ، تاکہ نوجوان زیادہ سے زیادہ سپورٹس کی سرگرمیوں میں حصہ لیں،ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈپٹی کمشنر آفس گجرات کے دفتر میں تعلیمی اداروں کے سربراہان کے ساتھ اجلاس میں کیا . ڈی جی سپورٹس پنجاب نے کہا کہ گجرا ت میں سوئمنگ پول کی تعمیر کے منصوبے پر164ملین روپے خرچ کئے جارہے ہیں اور اس پر 95فیصد کام مکمل ہو چکا ہے، 65ملین روپے کی لاگت سے سپورٹس اسٹیڈیم کوٹلہ ارب علی خاں پر کام جاری ہے، سپورٹس اسٹیڈیم کھدریالہ کی تعمیر 27ملین روپے سے مکمل کر لی گئی ہے، پیرو شاہ کرکٹ گراؤنڈ پر 74ملین روپے خرچ ہونگے، 53ملین روپے لاگت سے ای لائبرئری فنکنشل ہو چکی ہے جبکہ گجرات اسٹیڈیم کیلئے 74ملین روپے اخراجات کا تخمینہ ہے۔

انہوں نے کہا سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کہ ظہور الہی اسٹیڈیم میں کیوریٹر اور سینٹری سٹاف فراہم کرے گا، اسٹیڈیم میں فلڈ لائٹس ،گورنمنٹ جامع ہائی سکول کی کرکٹ گراؤنڈ میں بہترین پچ کیلئے اقدامات کئے جائیں گے، زمیندار کالج گراؤنڈ اور سویڈیش کالج گراؤنڈ کی بہتر دیکھ بھال کیلئے کرکٹ کلب سے معاہدہ کی حوصلہ افزائی کی جائے گی جہاں یہ کلب اتوار ، جمعہ کے دن میچ کھیل سکیں گے۔ ڈی جی سپورٹس نے ہدایت کی کہ کھیلوں کے فروغ کیلئے سپورٹس کمیٹی کی از سر نو تشکیل کی جائے، سپورٹس گراؤنڈ جلالپور جٹاں کو اے ڈی پی میں شامل کرنے، منی اسٹیڈیم لالہ موسیٰ میں سہولیات کی فراہمی کیلئے پراجیکٹس ترقیاتی پروگرام میں شامل کئے جائیں گے۔ ، اجلاس کی صدارت ڈی جی سپورٹس پنجاب ندیم سرور نے کی ، ڈپٹی کمشنر گجرات ڈاکٹرخرم شہراد ، ڈپٹی ڈائریکٹر سپورٹس بورڈ پنجاب رؤف باجوہ ، ڈویژن سپورٹس آفیسر گوجرانوالہ خواجہ سیف ، ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر گجرات غلام عباس سمیت دیگر افسران بھی موجود تھے ، ڈائریکٹرجنرل سپورٹس پنجاب ندیم سرور نے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا ہے کہ پنجاب کے تمام اضلاع میں سپورٹس کی جدید سہولیات فراہم کی جارہی ہیں سپورٹس کا جدید انفراسٹرکچر قائم کیا جارہا ہے سیکڑوں پراجیکٹس تکمیل کو پہنچ رہے ہیں

ڈی جی سپورٹس پنجاب نے گجرات میں ای ۔لائبریری ، سپورٹس جمنازیم ، سوئمنگ پول اور زمیندار کالج کا بھی دورہ کیا اس موقع پر ڈی جی سپورٹس پنجاب نے کہا ہے کہ کھلاڑیوں کو جدید علوم و فنون سے روشناس کرانے کیلئے 20شہروں میں 21ای ۔لائبریریز قائم کی گئی ہیں انڈورجمنازیم ہال پنجاب کے دور دراز کے علاقوں میں بھی تعمیر کیے گئے ہیں جن میں انٹرنیشنل معیار کی سہولتیں فراہم کی گئی ہیں تاکہ نوجوان کھلاڑی اپنا کھیل بہتر کر سکیں ، نیشنل اور انٹرنیشنل مقابلوں میں بھرپور حصہ لیں ۔