تعلیمی داروں سےٹیلنٹ کوسامنے لانےکےپلان پرکام شروع ،یونیورسٹی پبلک سکول میں آرچری کا تین روزہ کیمپ کاآغازہوگیا

پشاور(سپورٹس ورلڈ نیوز) صوبائی دارالحکومت پشاورسمیت خیبر پختونخواکے مختلف تعلیمی اداروں میں آرچری کو فروغ دینے اور نئے ٹیلنٹ کوتلاش کرکے سامنے لانے کے پلان پر کام شروع کردیاگیاہے اس سلسلے میں یونیورسٹی پبلک سکول پشاور میں سکول انتظامیہ کے تعاون سے تین روزہ آرچر ی تربیتی کیمپ کا آغازہوگیاہے ،کیمپ کاباقاعدہ افتتاح یونیورسٹی پبلک سکول (یو پی ایس)کی پرنسپل زاہدہ کلثوم نے کیا،اس موقع پر دیگر حکام سمیت پاکستان آرچری ٹیم کے انٹر نیشنل کوالیفائڈ کوچ سرفرازخان اور فٹ بال کوچ قیوم بھی موجود تھے ۔ٹریننگ کیمپ میں بڑی تعدادمیں طلبہ نے حصہ لیااور آرچری کو ایک بہترین کھیل قراردیتے ہوئے تعلیم کیساتھ ساتھ اس میں بھی ایک نام بنانے کا عزم ظاہر کیا۔اس موقع پر یوپی ایس کی پرنسپل زاہدہ کلثوم نے کہاکہ شروع ہی سے انکی بھر پور خواہش رہی ہے کہ سکول میں نصابی سرگرمیوں کیساتھ ساتھ غیر نصابی سرگرمیوں میں بھی طلبہ کو موقع دیاجائے اور یہی وجہ ہے کہ سکول میں باقاعدہ کوچز تعینات کئے ہیں بلکہ وقتافوقتاًمختلف کھیلوں کے مقابلوں کا انعقاد بھی کیاجاتاہے جو طلبہ کے ذہنی وجسمانی طور پر تندرست رہنے کیلئے مفید ہے کیونکہ کھیلو ں میں حصہ لینے سے انسان میں ہار جیت کے برداشت کا حوصلہ پیداہوتاہے ۔انہوںنے کہاکہ سکول میں بچوں کی صلاحیتوں کو مزید اجاگر کرنے کیلئے آرچری میں کوالیفائڈ کوچ سرفرازخان کی خدمات حاصل کرلی ہے او ر انشاء اللہ انکی وجہ سے سکول میں سے آچری کا بت پناہ ٹیلنٹ سامنے آئے گا جو آگے جاکر ملک قوم کا نام روشن کرسکیںگے ۔