تیسرا عیسیٰ لیب ٹرافی باسکٹ بال ٹورنامنٹ :نشترکلب نے برنس روڈ جیم خانہ کلب کو دبوچ لیا

کراچی (اسپورٹس ورلڈ نیوز) پاکستان اسپورٹس ویلفیئر ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے اشتراک سے آرام باغ باسکٹ بال کورٹ پر جاری “تیسرا عیسیٰ لیب ٹرافی باسکٹ بال ٹورنامنٹ “میں کھیلے گئے اہم میچ میں نشتر باسکٹ نال کلب نے مد مقابل مضبوط حریف برنس روڈ جیم خانہ باسکٹ بال کلب کو 70-32پوائنٹس سے مات دیکر فتح کی جانب اپنی پیش قدمی کا آغاز کردیا فاتح کلب کی جانب سے عباس علی 10،وقار ذوالفقار 10اور اکبر سعید نے 8جبکہ رنر اپ کلب کی جانب سے نعمان علی 8،مظہر علی 8اور رافع نے 8پوائنٹس اسکور کرکے نمایاں کھلاڑی رہے۔کھیلے گئے میچ میں ریفریز کے فرائض قومی باسکٹ بال ریفریز ممتاز احمد ،اشرف یحییٰ اور زاہد ملک نے انجام دیئے جبکہ ٹیکنیکل آفیشلز ذعیمہ خاتون ،محمد نعیم اور راج کمار تھے ۔