تیسرا عیسیٰ لیب ٹرافی باسکٹ بال ٹورنامنٹ :عسکری باسکٹ بال کلب نے آرام باغ باسکٹ بال کلب کو مات دیدی

کراچی(اسپورٹس ورلڈ نیوز) پاکستان اسپورٹس ویلفیئر ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے اشتراک سے آرام باغ باسکٹ بال کورٹ پر جاری “تیسرا عیسیٰ لیب ٹرافی باسکٹ بال ٹورنامنٹ “کے کھیلے گئے میچ میں عسکری باسکٹ بال نے شاندار کھیل کی بدولت مضبوط حریف آرام باغ باسکٹ بال کلب کو سخت مقابلے کے بعد 70-65پوائنٹس سے شکست دیدی ،فاتح ٹیم کی جانب سے سید بختیار 34،زین اللہ 16اور عسام نے 11جبکہ رنر اپ ٹیم کی جانب سے حسن علی 15،اسد حفیظ 15،سعد سیف الدین 8اور عبید الرحمن نے 7پوائنٹس اسکور کرکے نمایاں کھلاڑی رہے ۔کھیلے گئے میچ میں ریفریز کے فرائض ممتاز احمد ،زین العابدین اور ہارون خان جبکہ ٹیکنیکل آفیشل کے فرائض ذعیمہ خاتون ،ذاہد ملک اور طارق حسین نے انجام دیئے۔