تیسری قومی مینز اینڈ وومنز پنچک سلت چیمپین شپ 13اور14جنوری کو گجرات میں کھیلی جائے گی۔ 200سے زائد کھلاڑی شر یک ہوں گے۔ افتتاح ڈاکٹر گنجیرا کریں گے :مہر طار ق

اسلام آباد (سپورٹس ورلڈ نیوز۔ اورنگزیب عا لمگیر شاکر) پاکستان پنچک سلت فیڈریشن کے زیر اہتمام تیسری قومی مینز اینڈ وومنز پنچک سلت چیمپین شپ 13اور14جنوری کو گجرات میں کھیلی جائے گی جس میں ملک بھر سے 200سے زائد کھلاڑی اور آفیشلشز شر کت کریں گے یہ بات پاکستان پنچک سلت فیڈریشن کے خازن مہرمحمد طارق نے یہاں اسلام آباد میں میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے بتائی ۔انہوں نے بتایا کی چیمپین شپ میں پنجاب سے دو۔سندھ۔کے پی کے۔ فاٹا۔بلوچستان۔گلگت بلتستان۔اور اسلام آباد سے ایک ایک ٹیم کے علاوہ پاکستان ریلوے کی ٹیم شر کت کرے گی۔ مہر محمد طارق نے بتایا کہ پنچک سلت مارشل آرٹ سپورٹس ہے جو پاکستان میں قدرے نیا کھیل ہونے کے باوجود تیزی سے مقبول ہو رہا ہے۔انہوں نے بتایا کہ پاکستان اس سپورٹس میں دو بار اسکی ورلڈ چیمپین شپ میں شر کت کر چکا ہے، گو کہ اس کھیل میں ہمارے کھلاڑیوں نے ابھی کوئی میڈل اپنے نام نہیں کیا تاہم ورلڈ چیمپین شپس میں شر کت سے ہمارے کھلاڑیوں کو بہت کچھ سیکھنے کو ملا ہے اور انکی پرفارمنس میں بہت بہتری آئی ہے۔ مہر طارق محمود کا کہنا تھا کہ رواں برس انڈونیشیا جکارتہ میں ہونے والے ایشین گیمز میں پنچک سلت کے کھیل کو شامل کیا گیا ہے اور یہ بھی اطلاعت ہیں کہ 2022ٹوکیو اولمپکس میں بھی انہیں شامل کیا جائے رہا ہے۔ عالمی سطح پر اس اہمیت کو دیکھتے گذشتہ پانچ سال سے اس کھیل کو لے کر چلنے والی پاکستان پنچک سلک فیڈریشن کا بھ حوصلہ بلند ہوا ہے اور ہم نے پی او اے اور پاکستان سپورٹس بورڈ سے درخواست کی ہے کہ وہ ایشین گیمز میں پنچک سلت تو پاکستانی دستہ کو شامل کرے تو پاکستان پنچک سلت اپنے خرچ پر کھلاڑیوں کو ایشین گیمز میں بھجوانے کے لئے بھی تیار ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہمیں قوی امید ہے کہ پی او اے اور پی ایس بی اس حوالے سے ہماری پیشکش کو سامنے رکھتے ہوئے پنچک سلک کی ٹیم کو ایشین گیمز میں بھجوانے کی منظوری دے دیں گے۔