تین ملکی کبڈی سیریز میں شرکت کے لئے ایرانی ٹیم پاکستان پہنچ گئی،بھارتی ٹیم 3 جنوری کو پاکستان آئیگی۔سیریز 8 سے14جنوری تک مختلیف شہروں میں کھیلی جائے گی

لاہور (سپورٹس ورلڈ نیوز) پاکستان کبڈی فیڈریشن کے زیراہتمام تین ملکی کبڈی سیریز کا آغاز 8 جنوری سے سرگودھا سے ہوگا۔جس میں میزبان پاکستان سے دو ٹیمیں جن میں پاکستان گرین اور پاکستان وائیٹ کے علاوہ بھارت اور ایران کی ٹیمیں شر کت کریں گیں۔ 8ٌ جنوری سے 14جنوری تک کھیلی جانے والی اس تین ملکی کبڈی سیریز کے میچز سرگودھا،۔بہاولپور۔ساہیوال اور اور لاہور میں کھیلے جائیں گے۔ تین ملکی کبڈی سیریز میں شرکت کے لئے ایرانی ٹیمآج لاہور پہنچ گئی ۔ ایرانی ٹیم کے لاہور پہنچنے پر سیکر ٹری پاکستان کبڈی فیڈریشن رانا محمد سرور اور دیگر پی کے ایف عہدیداروں نے لاہور ائر پورٹ پر مہمان ٹیم کا استقبال کی۔ پاکستان کبڈی فیڈریشن کے ترجمان عدنان سرور کے مطابق ایونٹ میں شر کت کے لئے بھارتی ٹیم براستہ واہگہ بارڈر تین یا چار جنوری کو لاہور پہنچے گی۔