جان ہولانڈ کی تباہ کن باؤلنگ،آسٹریلیا اے نے بھارت اے کو پہلے چار روزہ میچ میں 98 رنز سے شکست دے دی، ہولانڈ نے 6 وکٹیں لیکر ٹیم کو فتح دلائی

جان ہولانڈ کی تباہ کن باؤلنگ،آسٹریلیا اے نے بھارت اے کو پہلے چار روزہ میچ میں 98 رنز سے شکست دے دی، ہولانڈ نے 6 وکٹیں لیکر ٹیم کو فتح دلائی
بنگلور (سپورٹس ورلڈ نیوز) جان ہولانڈ کی تباہ کن باؤلنگ کی بدولت آسٹریلیا اے نے بھارت اے کو پہلے چار روزہ میچ میں 98 رنز سے شکست دے کر دو میچوں کی سیریز میں 1۔0 کی برتری حاصل کر لی، بھارتی اے ٹیم 261 رنز کے ہدف کے تعاقب میں میچ کے چوتھے اور آخری روز اپنی دوسری اننگز میں 163 رنز پر ڈھیر ہو گئی، ہولانڈ نے 6 وکٹیں لیکر ٹیم کو فتح دلائی۔بنگلور میں کھیلے گئے چار روزہ میچ کے آخری روز بھارت اے ٹیم نے 63 رنز 2 کھلاڑی آؤٹ پر دوسری ادھوری اننگز دوبارہ شروع کی تو جان ہولانڈ نے حریف بلے بازوں کو زیادہ دیر تک وکٹ پر جمنے کا موقع نہ دیا اور پوری ٹیم 163 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی، اگروال کی 80 رنز کی اننگز بھی ٹیم کو شکست سے نہ بچا سکی، 8 کھلاڑی دوہرا ہندسہ بھی عبور نہ کر سکے، ہولانڈ نے 6 کھلاڑیوں کو نشانہ عبرت بنایا۔