جشن کمراٹ سپورٹس فیسٹول22 سے24جوتک منعقد کی جائے گی،ابراراحمد

پشاور(سپورٹس ورلڈ نیوز)خیبر پختونخواکی دلکش وادی دیر بالاکے خوبصورت مقام کمراٹ میں گزشتہ سالوں کی طرح امسال بھی جشن کمراٹ سپورٹس فیسٹول22 سے24جون تک منعقد کی جائے گی،جسکے لئے ارگنائزنگ کمیٹیاں تشکیل دیکر تیاریاں مکمل کردی ہیں ۔اس سلسلے میں ڈسٹرکٹ سپورٹس آفس دیر بالاکے ایڈمن آفیسر ابراراحمد نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ جشن کمراٹ سپورٹس فیسٹول میں کرکٹ ،والی بال،باسکٹ بال،فٹ بال،بیڈمنٹن،پیرا گلائڈنگ،رسہ کشی ،ووشو(گنگفو)،تائیکوانڈو،آرچری اور پاور لفٹنگ سمیت دیگر کھیلوں کے مقابلے کھیلے جائینگے ۔انہوں نے کہاکہ اس سلسلے میں کرکٹ کرکٹ ٹورنامنٹ میں دیر ،سوات،ملاکنڈ اور پشاور سمیت خیبر پختونخواکے مختلف اضلاع سے ٹیمیں حصہ لیں گی ۔انہوں نے کہاکہ فیسٹول میں علاقائی کھیلوں کے مقابلے بھی کھیلے جائینگے ،اسکے علاوہ لوگوں کی تفریح کیلئے مشاعرے کا بھی اہتمام کیا گیا ہے ۔ن