جمی مرے اور برونو سوریز قطر اوپن ٹینس مینز ڈبلز فائنل میں پہنچ گئے مرے اور سوریز نے سیمی فائنل میں راجیورام اور فلورین لوپز کو شکست دی

دوحہ ( سپورٹس ورلڈ نیوز ) برطانیہ کے جمی مرے اور ان کے برازیلین جوڑی دار برونو سوریز قطر اوپن ٹینس مینز ڈبلز فائنل میں پہنچ گئے، مرے اور سوریز نے سیمی فائنل میں راجیورام اور فلورین لوپز کو شکست دی۔ قطر میں جاری ایونٹ میں کھیلے گئے مینز ڈبلز سیمی فائنل میں جمی مرے اور ان کے برازیلین جوڑی دار برونو سوریز نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے امریکہ کے راجیورام اور ان کے اسپینش کھلاڑی فلورین لوپز کو سخت مقابلے کے بعد 6۔3، 4۔6 اور 10۔6 سے ہرا کر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا جہاں کا مقابلہ میٹ پاوک اور اولیور مراچ سے ہو گا جنہوں نے سیمی فائنل میں گارشیا لوپز اور کارینو بسٹا پر مشتمل اسپینش جوڑی کو شکست دی تھی۔