جنوبی افریقن کرکٹ بورڈ نے پاکستان کیخلاف پانچ ون ڈے میچوں پر مشتمل سیریز کیلئے 14 رکنی سکواڈ کا اعلان کردیا

کیپ ٹاﺅن ( سپورٹس ورلڈ نیوز) جنوبی افریقن کرکٹ بورڈ نے پاکستان کیخلاف پانچ ون ڈے میچوں پر مشتمل سیریز کیلئے 14 رکنی سکواڈ کا اعلان کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کیخلاف ون ڈے سیریز میں پروٹیز ٹیم کی قیادت فاف ڈوپلیسی ہی کریں گے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں ہاشم آملہ، کوینٹن ڈی کوک، ریزہ ہینڈرکس، عمران طاہر، ہینرچ کلاسن، ڈیوڈ ملر، ڈین پیٹرسن، اینڈل فیہلوک وائیو، ڈوین پریٹوریس، کاگیسو ربادا، تبریز شمسی، ڈیل سٹین اور ریسی ویندر ڈوسن شامل ہیں۔
واضح رہے کہ پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان ون ڈے انٹرنیشنل سیریز کا پہلا میچ 19 جنوری، دوسرا میچ 22 جنوری، تیسرا میچ 25 جنوری، چوتھا میچ 27 جنوری جبکہ پانچواں اور آخری میچ 30 جنوری کو کھیلا جائے گا۔ ون ڈے سیریز کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان تین میچوں پر مشتمل ٹی 20 سیریز بھی کھیلی جائے گی جس کا پہلا میچ یکم فروری، دوسرا میچ 3 فروری جبکہ تیسرا اور آخری میچ 6 فروری کو کھیلا جائے گا۔