جنوبی افریقہ نے تیسرے اور آخری ٹیسٹ میں پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ ، ایک وکٹ گنوا کر سو رنز جوڑ لئے

جوہانسبرگ (سپورٹس ورلڈ نیوز) جنوبی افریقہ نے تیسرے اور آخری ٹیسٹ میں پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ پاکستان کے خلاف سیریز میں میزبان ٹیم کو دو صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔ جوہانسبرگ کے وانڈررز کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں میزبان ٹیم کے کپتان ڈین ایلگر نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ ۔ اب تک پہلے روز کے پہلے سیشن کے پچسویں اوور میں ایک وکٹ کے نقصان 100 رنز بنا لئے ہیں. جنوبی افریقہ کی جانب سے پہلے آوٹ ہونے والے کھلاڑی ایلگر تھے جو پانچ رنز بنا کر آوٹ ہوئے انہیں محمد عباس کی گیند پر سرفراز احمد نے کیچ آوٹ کیا.

تیسرے ٹیسٹ میں قومی ٹیم سرفراز احمد کی قیادت میں ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے، امام الحق، شان مسعود، اظہر علی، اسد شفیق، بابراعظم، شاداب خان، فہیم اشرف، محمد عامر، محمد عباس اور حسن علی۔