جنوبی ایشین گیمز میں تن سازی کے مقابلوں میں برونز میڈل حاصل کرنے والا سابق مسٹر پنجاب حامد علی حرکت قلب بند ہونے کے باعث جان کی بازی ہارگیا۔

سیالکوٹ ( سپورٹس ورلڈ نیوز) جنوبی ایشین گیمز میں تن سازی کے مقابلوں میں برونز میڈل حاصل کرنے والا سابق مسٹر پنجاب حرکت قلب بند ہونے کے باعث جان کی بازی ہارگیا۔ حامد علی نامی باڈی بلڈر نے یکم اپریل کو جنوبی ایشین گیمز میں برونز میڈل جیتا تھا جبکہ وہ 2007 میں مسٹر پنجاب بھی رہ چکے ہیں۔ ہفتہ کے روز حامد علی نے باڈی بلڈنگ کیلئے ممنوعہ قرار دی گئی دوازیادہ مقدار میں استعمال کی ۔ ممنوعہ دوا کی وجہ سے ان کا بلڈ پریشر کافی بڑھ گیا اوردل کا دوہ پڑنے سے جان کی بازی ہارگے .