جوجسٹو چیمپئین محمد عمار ورلڈ گیمز میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے

اسلام آباد( سپورٹس ورلڈ نیوز) پاکستان کے محمد عمار پولینڈ میں کھیلے جانے والے ورلڈ گیمز کے جوجسٹو مقابلوں میں ایکشن میں دکھائی دیں گے۔ مقابلے 20 جولائی سے شروع ہوں گے۔قومی جوجسٹو چیمپئن محمد عمار اور ابو ہریرہ پولینڈ کے شہر وارسلا میں ہونے والے ورلڈ گیمز میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔ یہ پہلا موقع ہے کہ پاکستان کی جانب سے کسی کھلاڑی نے ورلڈ گیمز کے مارشل آرٹ مقابلوں کے لیے کوالیفائی کیا ہے۔ایشین جوجسٹو اور ورلڈ جوجسٹو چیمپئن شپ میں سلور میڈل جیتنے والے محمد عمار کا کہنا ہے کہ وہ پاکستان کے لیے سونے کا تمغہ جیتنے کے لیے پرامید ہیں۔