جولیا جارجز نے کیرولین وزنیاکی کو شکست د ے کر آکلینڈ کلاسک ٹینس ٹورنامنٹ اپنے نام کر لیا

آکلینڈ۔ ( سپورٹس ورلڈ نیوز )جولیا جارجز نے آکلینڈ کلاسک ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا۔ فائنل میں انہوں نے کیرولین وزنیاکی کو شکست سے دوچار کیا۔ نیوزی لینڈ میں کھیلے گئے ویمنز سنگلز مقابلوں کے فائنل میں سیکنڈ سیڈ جرمنی کی جولیا جارجز نے ٹاپ سیڈ ڈنمارک کی کیرولین وزنیاکی کو دلچسپ مقابلے کے بعد 6۔4 اور 7۔6 سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا۔