جونیئر لیول پر اتھلیٹکس کو فروغ دئیے بغیر پاکستان میں اتھلیٹکس کے کھیل کو ترقی نہیں دی جا سکتی ، ایونٹ میں جان لڑا کر پرفا رمنس دیں : جنرل (ر) اکرم ساہی

اسلام آباد (سپورٹس ورلڈ نیوزٌ)جونیئر لیول پر اتھلیٹکس کو فروغ دئیے بغیر پاکستان میں اتھلیٹکس کے کھیل کو ترقی نہیں دی جا سکتی یہی وجہ ہے کہ پاکستان اتھلیٹکس فیڈریشن نے جونئیر اتھلیٹکس پر اپنی توجہ مرکوزکر رکھی ہے دوسری قومی جونئیر ویوتھ اتھلیٹکس چیمپئین شپ اسی سلسلہ کی ایک کڑی ہیجس سے نچلی سطح سے اتھلیٹکس کے فروغ میں مدد ملے گی ان خیالات کا اظہار صدر پاکستان اتھلیٹکس فیڈریشن جنرل (ر) اکرم ساہی نے آج یہاں دوسری قومی جونئیر ویوتھ اتھلیٹکس چیمپئین شپ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ جنرل (ر) اکرم ساہی کا کہنا تھاکہ پی اے ایف کی جونئیر اتھلیٹکس پرموشن پالیسی ہی کے باعث پاکستان ایشین جونئیر ایونٹس میں میڈلز ٹیبل پر جگہ بنانے لگے ہیں ،انہوں نے اس موقع پر نوجوان کھلاڑیوں پر زور دیاکہ وہ اس ایونٹ میں جان لڑا کر پرفامنس دیں کیونکہ انکی اسی پرفارمنس کی بنیاد پرہی ان میں سے بہتریں کھلاڑیوں کا انتحاب کر کے انہیں رواں سال بھارت میں ہونے والی جونئیر اتھلیٹکس چیمپئین شپ میں بھیجا جائے گا۔ انہوں نے اس موقع پر قومی اتھلیٹکس سلیکشن کمیٹی کو ہدایت کی کہ وہ ٹیم کے انتحاب کے لئے صرف اور صرف میرٹ کو پیش نظر رکھیں اور حق دار کھلاڑیوں کو انکا حق دیں۔ صدر پاکستان اتھلیٹکس فیڈریشن جنرل (ر) اکرم ساہی نے کہا کہ میری خواہش ہے کہ آج یہاں موجود چار سو بچوں میں سے کم از کم پچاس بچے انٹر نیشنل بنیں اور سیف سے لیکر ایشین گیمز اور کامن ویلتھ گیمز تک پاکستان کے لئے اعزازات جتیں اور یہ تبھی ممکن ہے کہ آپ سب دل لگاکر اپنی گیم پر توجہ دیں اور اپنی پرفارمنس بڑھائیں۔ افتتاحی تقریب کے موقع پر سیکرٹری پاکستان اتھلیٹکس فیڈریشن محمد ظفر،قائمقام ڈی جی پی ایس بی سید حبیب شاہ ،ڈپٹی ڈی جی پی ایس بی شاہد اسلام اوراسلام آبا د اتھلیٹکس کے صدر بریگیڈئر (ر)سلطان ستی، نیشنل کوچ اصغر گل بھی موجود تھے۔