جنوبی افریقہ کیخلاف آخری ٹیسٹ سے قبل بڑی خبر آگئی شاداب خان اور فہیم اشرف کو بطور آل رانڈر کھلائے جانیکا امکان

جوہانسبرگ ( سپورٹس ورلڈ نیوز ) جنوبی افریقہ کے خلاف تیسرے اور آخری ٹیسٹ میچ کے لیے قومی ٹیم میں تبدیلیاں کیے جانے کا امکان ہے۔ تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم کے جنوبی افریقہ کے خلا ف اس کی سر زمین پر ٹیسٹ سیریز جیتنے کا موقع تو کھو دیا ہے تاہم کھلاڑی آخری ٹیسٹ میں بہتر پرفارمنس دکھانے کے لیے پرامید ہیں اور ٹیم مینجمنٹ جوہانسبرگ ٹیسٹ کے لیے ٹیم میں دو تبدیلیاں کرنے پر غور کررہی ہے۔ذرائع کے مطابق جمعے سے شیڈول تیسرے ٹیسٹ کے لیے فائنل الیون میں اوپننگ بلے باز فخر زمان اور لیگ سپنر یاسر شاہ کی جگہ وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان اور آل رانڈر فہیم اشرف کی شمولیت کا امکان ہے،محمد رضوان سلیکٹ ہونے کی صورت میں بطور بلے باز کھیلیں گے،فاسٹ بالر شاہین شاہ آفریدی کے فٹ نہ ہوپانے کے باعث آل رانڈر فہیم اشرف کو حتمی الیون میں شامل کیے جانے کا امکان ہے ۔یاد رہے کہ ہیڈ کوچ مکی آرتھر گزشتہ روز ایک انٹر ویو کے دوران یہ کہ چکے ہیں کہ وہ 5بالرز کے ساتھ ٹیسٹ میچ کھیلنے کی حکمت عملی کے حامی ہیں لیکن جنوبی افریقہ کی کنڈیشنز مختلف ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ وہ فہیم اشرف کی قابلیت کے معترف ہیں اور انہوں نے انگلینڈ میں بھی ان کی کھل کر تعریف کی تھی اور وہ پرامید ہیں کہ وہ آنے والے وقت میں پاکستان کے مکمل طور پر آل رانڈر ہوں گے۔