ٹینس : جیک ساک اے ٹی پی فائنلز مینز سنگلز سیمی فائنل میں پہنچ گئے، راجر فیڈرر نے فتوحات کی ہیٹرک مکمل کر لی

لندن ( سپورٹس ورلڈ نیوز ) امریکن کھلاڑی جیک ساک سیزن کے اختتامی ٹینس ٹورنامنٹ اے ٹی پی فائنلز مینز سنگلز سیمی فائنل میں پہنچ گئے، راجر فیڈرر نے مرین کلک کو ہرا کر فتوحات کی ہیٹرک مکمل کر لی۔ لندن میں جاری سیزن کے اختتامی ٹینس ٹورنامنٹ کے سلسلے میں کھیلے گئے بورس بیکر گروپ کے ایک میچ میں امریکن کھلاڑی جیک ساک نے حریف جرمن کھلاڑی الیگزینڈر زیوریف کو 6۔4، 1۔6 اور 6۔4 سے ہرا کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کیا، ایک اور میچ میں شہرہ آفاق سوئس سٹار اور ریکارڈ انیس مرتبہ کے گرینڈ سلام چیمپئن راجر فیڈرر نے مرین کلک کو ہرا کر مسلسل تیسری کامیابی سمیٹی، فیڈرر تین فتوحات کے ساتھ ایونٹ میں اب تک ناقابل شکست ہیں۔