شوٹنگ بال : حاجی شیر محمد اعوان میموریل ٹورنامنٹ , واحد اسپورٹس کی بھٹی شوٹنگ بال کلب کے خلاف 2-1 سے کامیابی

کراچی (اسپورٹس ورلڈ نیوز) اسٹیل ٹاون شوٹنگ بال کلب کے زیراہتمام کراچی شوٹنگ بال ایسوسی ایشن کے اشتراک سے اسٹیل ٹاون شوٹنگ بال کمپلیکس میں کھیلے جانے والے حاجی شیر محمد اعوان میموریل شوٹنگ بال ٹورنامنٹ میں واحد اسپورٹس شوٹنگ بال کلب کورنگی اور بھٹی شوٹنگ بال کلب کے مابین کھیلے جانے والا میچ دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلے کے بعد واحد کلب نے 2-1 سے جیت لیا میچ کا پہلے سیٹ بھٹی کلب نے 16-08 سے جیتا دوسرا سیٹ واحد کلب نے 07-16 سے جیت کر مقابلا برابر کردیا تیسرے اور فائنل سیٹ میں واحد شوٹنگ بال کلب نے 10-16 سے کامیابی حاصل کی فاتح ٹیم واحد اسپورٹس کلب کی جانب سے وسیم عباس، رضوان احمد، محمد شمیم اور عبداللہ نے جبکہ بھٹی کلب کے نظیر بھٹی، روشن شیخ، کاشف بھٹی اور الطاف نے عمدہ کھیل پیش کیا کھیلے گئے میچ میں ریفریز کے فرائض حنیف خان، فخر اورناصر نے انجام دیئے ۔