حارث سہیل گھٹنے کی تکلیف کا شکارہیں یا سیب اور جنات کے سائے کا شکار ؟ جانئیے اس خبر میں

جہانسببرگ (سپورٹس ورلڈ نیوز) جنوبی افریقہ میں جہاں ایک جانب پاکستانی ٹیم ابتدائی دونوں میچوں میں شکست کی عزیمت سے دوچار ہوئی ہے وہیں پر قومی ٹیم کے اہم کھلاڑیوں کو فٹنس مسائل کا بھی سامنا ہے۔ایک ایسی ٹیم جسے اپنی بیٹنگ کی وجہ سےپہلے ہی مسائل درپیش ہیں ۔وہ کسی بھی بلے باز کے ان فٹ ہونے کی متحمل نہیں ہوسکتی لیکن بد قسمتی سے قومی ٹیم کو ابھرتے ہوئے نوجوان بلے باز حارث سہیل کی خدمات سے محروم رہنا پڑ رہا ہے جو اپنے جسمانی اور نفسیاتی مسائل کی وجہ سے ماضی میں بھی کرکٹ کے میدانوں سے دور رہ چکے ہیں۔حارث سہیل ابھی گھٹنے کی تکلیف میں مبتلا کر ایک روزہ میچوں کی سیریز سے بھی باہر ہو گئے ہیں تاہم مڈل آرڈر بلے باز نے اپنے بارے میں ایک ایسا دعویٰ کر ڈالا ہے کہ شائقین کرکٹ پریشان ہونے کے ساتھ ساتھ کچھ حیران بھی ہوجائیں گے ۔ حارث سہیل نے خود پر آسیب اور جنات کے سایے کا انکشاف کیا ہے۔ حارث سہیل نے اپنے کچھ قریبی افراد کو بتایا ہے کہ ان پر جنات وغیرہ کا سایہ ہےاور یہ سایہ ان کی ذہنی اور جسمانی صحت دونوں پر منفی اثرات مرتب کررہا ہے۔ حارث سہیل 2012میں پاکستانی ٹیم کا حصہ بنے تھے لیکن نیوزی لینڈ کے دورے کے دوران حارث سہیل رات کو سوتے ہوئے شدید ڈر گئے تھے جس کے بعد ذہنی فٹنس کے مسائل کے باعث وہ چھ سال تک قومی ٹیم کی نمائندگی سے محروم رہے۔