ینگ لکی سٹار نے میزبان گولڈن سٹارکرکٹ کلب کو 65رنز سے شکست دے کر پہلا کینن فوم چیلنج کپ ون ڈے کلب کرکٹ ٹورنامنٹ جیت لیا

لاہور (سپورٹس ورلڈ نیوز) ینگ لکی سٹار نے میزبان گولڈن سٹارکرکٹ کلب کو 65رنز سے شکست دے کر پہلا کینن فوم چیلنج کپ ون ڈے کلب کرکٹ ٹورنامنٹ جیت لیا ۔ینگ لکی سٹارکرکٹ کلب کے بلے باز زبیر ملک اور گولڈن سٹار کرکٹ کلب کے فاسٹ باؤ لر اسد رضا کی شاندار باولنگ ایل سی سی اے گراونڈ پر ہونے والے اس میچ کی خاص بات تھی ۔گولڈن سٹار کرکٹ کلب کی دعوت پر ینگ لکی سٹار کرکٹ کلب نے پہلے کھیلتے ہوئے نو وکٹوں پر 259رنز بنائے ۔زبیر ملک 78،وقاص علی 74 اور سلمان فیاض 25رنز بناکر نمایاں رہے ۔گولڈن سٹارکر کٹ کلب کے اسد رضا نے 56رنز کے عوض چار ،زیاب خان نے 36رنز کے عوض دو ،عمران علی نے 53رنز کے عوض دو جبکہ ابرار احمد نے ایک کھلاڑی کو آؤت کیا ۔جواب میں گولڈن سٹار کرکٹ کلب کی ٹیم 32ویں اوور میں 194رنز بناکرآؤٹ ہو گئی ۔ابر ار احمد 39،عمران علی 38،مبشر غازی 26اور عزم الحق 16رنز بناکر نمایاں رہے ۔ینگ لکی سٹار کلب کے حیدر علی نے 32رنز کے عوض تین ،محمد عظیم نے30رنز کے عوض دو محمد علی 37رنز کے عوض دو جبکہ گلفام اکرم اور عمران ڈوگر نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا ۔میچ میں بہترین بلے بازی پر ینگ لکی سٹار کلب کے زبیر ملک مین آف دی میچ قرار پائے ۔ینگ لکی سٹارکے وقاص علی ٹورنامنٹ کے بہترین بلے باز،گولڈن سٹار کلب کے صداقت علی اور دھرمپورہ جم خانہ کلب کے رحمان قادر مشترکہ طور پر بہترین باولر ،گولڈن سٹارکے کپتان عزم الحق ٹورنامنٹ کے بہترین وکٹ کیپر بہترین آل راونڈر،ینگ لکی سٹار کے محمد عظیم ٹورنامنٹ کے بہترین ایمرجنگ باولر ،گولڈن سٹار کے اوپنر زوہیب امانت ٹورنامنٹ کے بہترین ایمرجنگ بلے بازاور گولڈن سٹار کلب کے کپتان عزم الحق پلئیرآف دی ٹورنامنٹ قرارپائے ۔چیف سلیکٹر انضمام الحق ،پاکستان اتھلیٹکس فیڈریشن کے صدر میجر جنرل ریٹائرڈ محمد اکرم ساہی ،ڈی جی سپورٹس پنجاب ندیم سرور،لاہور ریجن کے صدر شاہ ریز عبد اللہ خان روکھڑی ،سابق ٹیسٹ فاسٹ باؤلر شاہدنذیر ،راوافتخار انجم ،ٹیسٹ کرکٹر سلمان بٹ نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے ۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب ندیم سرور نے کہا ہے کہ ملک کے حالات میں بہت بہتری آئی ہے، غیرملکی کھلاڑی اور ٹیمیں پاکستان آرہی ہیں، ہم پرامید ہیں کہ کرکٹ کے علاوہ دیگر کھیلوں کی غیر ملکی ٹیمیں بھی پاکستان آکر کھیلیں گی اور کھیلوں کے میدان ایک بار پھر آباد ہوں گے، نوجوانوں کی سپورٹس میں بڑھتی ہوئی دلچسپی اس بات کا ثبوت ہے کہ حکومت سپورٹس کی جدید سہولتیں فراہم کررہی ہے