خان بہادر اللہ بخش گبول لیاری انٹر یوسیز فٹبال ٹورنامنٹ سہراب کے گول کے بدولت سنگھولین نے کامیابی حاصل کرلی

کراچی( اسپورٹس ورلڈ نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی کے زیراہتمام چیئرمین یوسی 12کے تعاون سے ککری گراؤنڈمیں جاری خان بہادر اللہ بخش گبول لیاری انٹر یوسیز فٹبال ٹورنامنٹ میں یوسی سنگھولین نے یوسی گل محمدلین رانگیواڑہ کو 1-0سے شکست دی، سہراب نے کھیل کے 20ویں منٹ میں اسکور کر کے وقفے تک یوسی سنگھولین کو ایک گول کی برتری دلائی ،یوسی گل محمدلین رانگیواڑہ نے کھیل کے دوسرے ہاف میں کھیل میں گرفت مظبوط کی اور یوسی سنگھولین کے گول پر کئی خطرناک حملے کئے لیکن اسٹرائیکروں کی جلد بازی اور غلط فنشنگ کی وجہ سے گیند کو جال میں داخل کرنے سے قاصر رہے اسی طرح یوسی سنگھولین نے سہراب کے گول کے بدولت1-0 سے کامیابی حاصل کرلی ، ریفریز بشیر احمد ،واصح ،اکبر،راؤاشرف میچ کمشنر سجاد اور میڈیا کواڈینئٹر اسحاق عثمان تھے