خان بہادر اللہ بخش گبول لیاری انٹر یوسیز فٹبال ٹورنامنٹ یوسی 14کلاکوٹ نے اپنا کھاتا کھول لیا

کراچی( اسپورٹس ورلڈ نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی کے زیراہتمام چیئرمین یوسی 12کے تعاون سے ککری گراؤنڈمیں جاری خان بہادر اللہ بخش گبول لیاری انٹر یوسیز فٹبال ٹورنامنٹ میں یوسی 14کلاکوٹ نے یوسی 2آگرہ تاج کو پنالٹی ککس میں 5-4سے شکست دی دونوں ٹیموں کے درمیاں سنسنی خیز مقابلہ ہوا ایک دوسرے کے گول پر کئی خطرناک حملے کئے دونوں ٹیموں نے شاندار کھیل پیش کیا اور میچ دیکھنے کے لیئے شائقین فٹبال کی ککری گراؤنڈ میں ایک کثیر تعداد موجود تھی مقررہ وقت میچ بغیر گول کے برابر رہا میچ کو فیصلہ کن بنانے کے لئے پنالٹی ککس کا سہارا لیا گیا جس میں یوسی 14کلاکوٹ نے 5-4سے کامیابی حاصل کرلی، ریفریز بشیر احمد ،واصح ،اکبر،راؤاشرف میچ کمشنر سجاد اور میڈیا کواڈینئٹر اسحاق عثمان تھے