خیبر پختونخواانٹر ڈسٹرکٹ جوجیٹسوچمپئن شپ دو سے تین دسمبر تک پشاور میں کھیلاجائیگا

پشاور(سپورٹس ورلڈ نیوز)خیبر پختونخواانٹر ڈسٹرکٹ جوجیٹسوچمپئن شپ دو سے تین دسمبر تک پشاور میں کھیلاجائیگا۔جسکے لئے تمام ترتیاریاں مکمل کرلی گئی ہے ۔چمپئن شپ کا افتتاح ڈی جی سپورٹس خیبر پختونخواجنیدخان کرینگے جبکہ اختتامی تقریب کے موقع پر ڈائریکٹر جنر ل نادرامہمان خصوصی ہونگے۔خیبر پختونخواجوجیٹسوایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل تحسین اللہ نے میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ اس چمپئن شپ کا مقصد صوبے میں جو جیٹسوکے فروغ اور نئے کھلاڑیوں کو سامنے لاناہے ،چمپئن شپ میں پشاور،نوشہرہ،ایبٹ آباد،ہری پور،مانسہرہ،ڈی آئی خان،کوہاٹ،مردان سمیت دیگر اضلاع سے کھلاڑی بھر پو راندازمیں حصہ لیں گے ۔انکاکہناتھاکہ اس چمپئن شپ میں مختلف ویٹ کٹیگری کے مقابلے کھیلے جائینگے،ایونٹ کے کامیاب انعقاد کیلئے مختلف کمیٹیاں تشکیل دیدی گئی ہیں اور تیاریاں شروع کردی ہیں ۔