خیبر پختونخواانڈر23یوتھ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کےکوارٹرفائنل میچزآج سے ارباب نیاز کرکٹ سٹیڈیم پر کھیلے جائینگے

پشاور(سپورٹس ورلڈ نیوز)خیبر پختونخواانڈر23یوتھ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کا دوسرااور تیسراکوارٹرفائنل میچزآج سے ارباب نیاز کرکٹ سٹیڈیم پر کھیلے جائینگے،ٹورنامنٹ کے ارگنائزر ملک فرمان علی کے مطابق خیبر پختونخواانڈر23یوتھ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں پشاور سمیت صوبے بھر سے ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں،گراؤنڈ کی عدم دستیابی سے ٹورنامنٹ کا شیڈول متاثر ہواہے تاہم ٹورنامنٹ کے میچزآج سے دوبارہ شروع ہونگے،شیڈول کے مطا بق تیسراکوارٹر فائنل میچ ایف آر کوہاٹ اور خیبر انڈر19ٹیم کے مابین ہوگاجبکہ چوتھاکوارٹر فائنل میچ کیننڈی لینڈ اوراسلامیہ کرکٹ اکیڈمی کے درمیان کھیلاجائیگا ۔جسکے لئے تمام تر انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں۔