خیبر پختونخواباکسنگ ایسوسی ایشن کے انتخابات مکمل ہوگئے آئندہ چار سال کیلئے ڈی آئی جی شہزاد اسلم صدیقی کو صدر اور سید کمال خان سیکرٹری جنرل منتخب

پشاور(سپورٹس ورلڈ نیوز) خیبر پختونخواباکسنگ ایسوسی ایشن کے انتخابات مکمل ہوگئے،آئندہ چار سال کیلئے ڈی آئی جی شہزاد اسلم صدیقی کو صدر اور سید کمال خان سیکرٹری جنرل منتخب ہوگئے ۔اس سلسلے میں صوبائی باکسنگ ایسوسی ایشن کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا،جسمیں کابینہ کے عہدیداروں سمیت صوبے بھر سے ضلعی ایسوسی ایشنز کے نمائندوں نے شرکت کی۔ اجلاس میں گزشتہ کی کاکردگی کا جائزہ لیاگیا،جسکے بعد آئندہ چار سال کیلئے متفقہ طور پر نئی کابینہ تشکیل دیدی گئی ۔جسکے مطابق ڈی آئی جی شہزا د اسلم صدیقی کو صدر اور سید کمال خان کو سیکرٹری جنرل چن لیاگیا،جبکہ دیگر عہدیداروں میں سینئر نائب صدر کیپٹن(ر)قادر زمان،نائب صدورمیں فضل وحید،ذوالفقار بٹ،ارشد حسین،محمد قاسم خان،سلیم خان،محمد عارف قریشی اوت تسکین خان شامل ہیں ،اسی طرح جائینٹ سیکرٹری کے عہدے کیلئے محمودسلطان اور ویمن ونگ کیلئے شہناز کمال خان منتخب ہوئیں،فنانس سیکرٹری کیلئے اکبر خان اور پی آر اوکی ذمہ داری وقاص احمد کو سونپ دی گئی ،جبکہ ضیاء الحق کو ایسوسی ایشن کی ایگزیکٹیوکمیٹی کے چیئرمین منتخب کرلیاگیا۔