خیبر پختونخواپریمیئر لیگ : جانز برادرز۔ مشرق گلونہ کو 8وکٹوں اور خیبر زمری ۔ بونیر ہاکس کلب کو 9وکٹوں سے ہراکر اگلے راؤنڈ میں پہنچ گئے

پشاور(سپورٹس ورلڈ نیوز)پشاورمیں جاری خیبر پختونخواپریمیئر لیگ کے سلسلے میں منعقد میچزمیں جانز برادرزنے مشرق گلونہ کو 8وکٹوں اور خیبر زمری نے بونیر ہاکس کلب کو 9وکٹوں سے ہراکر اگلے راؤنڈ میں پہنچ گئے ۔اس موقع پر پشاور کرکٹ کے روح رواں اور ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن کے سابق صدر سید فیاض علی شاہ مہمان خصوصی تھے۔ارباب نیازکرکٹ سٹیڈیم پشاور پر کھیلے جانیوالے خیبر پختونخواپریمیئرلیگ کرکٹ ٹورنامنٹ کے ایک میچ میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے بنگش کارگوکلب نے مقررراوورزمیں 92رنز بنائے،جسمیں سجاد نے 26۔نوید آفریدی نے 20رنز بنائے۔خیبر زلمی کی جانب سے ذوالقرنین نے تین ، ساجد آفریدی نے دو جبکہ ریاض الدین ،صدام آفریدی اور محمود آفریدی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

جواب میں خیبر زلمی نے مقرررہ ہدف ایک وکٹ کے نقصان پر پوراکیا۔سعید آفریدی نے 70،نثار آفریدی نے 13رنز کیساتھ ناٹ آؤٹ رہے ۔بنگش کارگوکی طرف سے نویدآفریدی نے ایک وکٹ حاصل کی۔دوسرے میچ میں مشرق گلونہ نے 166رنز سکور کئے،فہیم آفریدی نے 40اور نیازمحمدنے 20رنز بنائے،جانزبرادرزکی طرف سے ابراہیم نے تین،ہارون صداقت اور آیازخان نے دو دوکھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

اسکے جواب میں بیٹنگ کرتے ہوئے جانزبرادرزکی ٹیم نے مطلوبہ ہدف 2وکٹوں کے عوض حاصل کی،جس میں جوہر خان نے 52،جبکہ سلمان آفریدی نے67،عادل آمین نے 20رنز بنائے اور آؤٹ نہیں ہوئے۔مشرق گلونہ کی جانب سے فہیم خٹک اور عیسیٰ خان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔میچ میں محفوظ صابری اور شکیل احمد نے ایمپائرنگ جبکہ ندیم اختر نے سکورنگ کی۔