خیبر پختونخواپریمیئر لیگ : درہ آدم خیل زلمی نے بونیر ہاکس کلب کو5وکٹوں سے شکست دیکر اگلے راؤنڈ کیلئے کوالیفائی کرلیا

پشاور(سپورٹس ورلڈ نیوز) ارباب نیازکرکٹ سٹیڈیم پشاور میں جاری خیبر پختونخواپریمیئر لیگ کے سلسلے میں درہ آدم خیل زلمی نے بونیر ہاکس کلب کو5وکٹوں سے شکست دیکر اگلے راؤنڈ کیلئے کوالیفائی کرلیا۔گزشتہ روزکھیلے جانیوالے میچ میںآدم خیل زلمی کے کپتان نے ٹاس جیت کر پہلے خود بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیااور مقرررہ اوورزمیں 167رنز سکور کئے جس میں ماجد نے 59اور عثمان آفریدی نے 37رنز بنائے،بونیر ہاکس کلب کی جانب سے ریاض الدین نے دو جبکہ یاسر اور جنید نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔اسکے جواب میں بونیر ہاکس کلب نے مطلوبہ ہدف 5کھلاڑیوں کے نقصان پر پوراکیا،جسمیں رحمت اللہ نے 76،یاسر نے 24رنز سکور کئے۔آدم خیل زلمی کی جانب سے ضیاء نے تین جبکہ آصف اور خان زیب نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔