خیبر پختونخواکک باکسنگ ایسوسی ایشن کے انتخابات مکمل ،ایف ڈی پی ڈی ایم کے ایم ڈی سراج الحق اورذرمحمد خان آئندہ چار سال کیلئے صدر وسیکرٹری جنرل منتخب

پشاور(سپورٹس ورلڈ نیوز)خیبر پختونخواکک باکسنگ ایسوسی ایشن کے انتخابات مکمل ہوگئے ،ایف ڈی پی ڈی ایم کے ایم ڈی سراج الحق اورذرمحمد خان کو متفقہ طور پر آئندہ چار سال کیلئے باالترتیب صدر وسیکرٹری جنرل منتخب ہوگئے ۔اس سلسلے میں گزشتہ روزقیوم سٹیڈیم پشاورمیں صوبائی کک باکسنگ ایسوسی ایشن کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا،جسمیں پاکستان کک باکسنگ فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل طاہر عباس اور صوبائی ٹیبل ٹینس ایسوسی ایشن کے سیکرٹری کفایت اللہ خان سمیت مختلف اضلاع سے کک باکسنگ ایسوسی ایشنزکے عہدیداروں نے بھر پور شرکت کی۔اجلاس میں خیبر پختونخوامیں کک باکسنگ کے فروغ کیلئے کام کرنے اور نئے ٹیلنٹ کے تلاش سے متعلق تفصیلی غوروخوص کیاگیا۔اس موقع پر خیبر پختونخواباکسنگ ایسوسی ایشن کیلئے متفقہ طور پر کئی کابینہ تشکیل دیدی گئی ،ایم ڈی ایف ڈی ایم اے سراج الحق کوصدر سینئر نائب صدر اسد اللہ ،نائب صدور میں کفایت اللہ اور صبغت اللہ جبکہذرمحمد خان کو سیکرٹری جنرل ، کریم اللہ جائنٹ سیکرٹری ،نعمت اللہ کو فنانس سیکرٹری اور غنی الرحمن کو پریس سیکرٹری چن لئے گئے ،جبکہ عدنان،طارق ،حسن ،فرمان علی اور عالم خان کو ایگزیکٹیوکمیٹی کے اراکین منتخب ہوئے ۔اس موقع پر نومنتخب صدر سراج الحق اور سیکرٹری جنرل ذرمحمد خان نے اجلاس سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ انشاء اللہ صوبے میں کک باکسنگ کھیل کے فروغ کیلئے وہ اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لائینگے ،انکاکہناتھاکہ خیبر پختونخواکا خطہ کھیلوں کے حوالے سے کافی زرخیز ہے امید ہے مستقبل قریب میں یہی کھلاڑی قومی اور بین الاقوامی سطح پر ملک وقوم کا نام روشن کرسکیں گے۔سراج الحق نے بتایاکہ کک باکسنگ مارشل آرٹس کا ایک سٹائل ہے جسمیں ہمارے کھلاڑی انتہائی مہارت رکھتے ہیں ہماری خواہش ہے کہ زیادہ سے زیادہ مقابلے منعقد ہوتاکہ اس کھیل کو پشاور ،نوشہرہ ،کوہاٹ ،ہزارہ اور مردان سمیت دیگر اضلاع تک پھیلاکربہترین ٹیلنٹ کو سامنے لاجاسکے۔