دنیا کا دوسرا بلند ترین پہا ڑ کے ٹو سر کرتے ہوئے پولش کوہ پیما زخمی ، سکردو ہسپتال منتقل

اسلام آباد ، سکردو(سپورٹس ورلڈ نیوز) پاکستان میں واقع دنیا کے دوسرے بلند ترین پہاڑ ‘کے ٹو’ کو سر کرنے کی کوشش کرنے والے پولینڈ کے کوہ پیما رافیل فرونیا کو زخمی ہو جانے کے بعد سکردو کے ایک ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔رافیل فرونیا اپنی ٹیم کے ساتھ کے ٹو کو سردی کے موسم میں سب سے پہلے سر کرنے کی کوشش میں اس وقت زخمی ہو گئے جب ایک چٹان ان کے بازو پر آ گری اور وہ ٹوٹ گیا۔زخمی ہونے کے بعد رافیل فرونیا کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے سکردو کے ایک ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ادارے کی جانب سے فراہم کردہ اطلاعات کے مطابق انھیں کوہ پیماں کے لیے مخصوص ایک کیمپ میں ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی۔ انھیں مزید علاج کے لیے بہتر موسمی حالات کا انتظار کرنے کی ضرروت تھی تاکہ انھیں ہیلی کاپٹر کے ذریعے ہسپتال پہنچا سکے۔ رافیل فرونیا کے ٹو سر کرنے کی کوشش میں زخمی ہونے والے دوسرے کوہ پیما ہیں۔ اس سے کچھ چند پہلے ایڈم بیلیکی نامی کوہ پیما اس وقت زخمی ہو گئے تھے جب ایک گرتی ہوئی چٹان سے ان کی ناک ٹوٹ گئی تھی ۔

کوہ پیما ‘کے ٹو’ کو ‘وحشی پہاڑ’ کے نام سے جانتے ہیں۔ کے ٹو کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ تکنیکی لحاظ سے اسے سر کرنا بہت مشکل ہے اور چوٹی پر پہنچنے اور وہاں سے نیچے آنے کی کوشش کرنے والے ہر چار کوہ پیماں میں سے ایک کی موت ہوتی ہے۔اعداد و شمار کے مطابق اب تک کے ٹو کو 377 کوہ پیماں سے سر کیا ہے۔واضح رہے کہ یہ گذشتہ چند ہفتوں میں کسی غیر ملکی کوہ پیما کے پاکستان کے بلندوبالا پہاڑوں سے ریسکیو کا دوسرا واقعہ ہے۔

 

دنیا بھر سے کھیلوں کی تازہ ترین خبریں جاننے کے لئے لائیک کریں ہمارا فیس بُک پیج سپورٹس ورلڈ پاکستان 

        https://www.facebook.com/sportsworldpk1/