دوسری اومیپ چلڈرنز گیمز 11 اور 12 اگست میرپورخاص میں ہونگیں

کراچی (سپورٹس ورلڈ نیوز)  اومیپ  پاکستان کے زیر اہتمام اور سندھ اسپورٹس بورڈ محکمہ کھیل حکومت سندھ کے تعاون سے دوسری اومیپ چلڈرنز گیمز میرپورخاص میں 11 اور 12 اگست سے شروع ہورہی ہے ۔اس سلسلے میں اومیپ کی چئرپرسن راحت خانم نے آرگنائزنگ کمیٹی کا اعلان کردیا۔ اختر ملک چیئرمین ،محمد رضوان اور منور علی وائس چیئرمین ،عبدالباسط آرگنائزنگ سیکرٹری جبکہ عرفان احمد ،فرقان خان ، نعمان علی ، اسلم قریشی ،محمد فیصل اور امان اللہ رکن کمیٹی ہونگے  ۔آرگنائزنگ سیکرٹری عبدالباسط کے مطابق اومیپ گیمز میں ایتھلیٹکس ،بیڈمنٹن ،کھو کھو ، سیپاک ٹاکرا ،فٹسال ،آرم ریسلنگ اور فٹبال کو شامل کیا گیا ہے ۔