دوسرا ڈسٹرکٹ کورنگی انٹر کالجیٹ اینڈ اسکول ویمن اسپورٹس گالا ،13،14اور15نومبر کو نسیم حمید اسپورٹس اکیڈمی کورنگی نمبر5پر منعقد ہوگا

کراچی (اسپورٹس ورلڈ نیوز) نسیم حمید اسپورٹس اکیڈمی کے زیر اہتمام ڈپٹی کمشنر کورنگی کے اشتراک سے “دوسرا ڈسٹرکٹ کورنگی انٹر کالجیٹ اینڈاسکول ویمن اسپورٹس گالا”مورخہ 13،14اور15نومبر2018 کو نسیم حمید اسپورٹس اکیڈمی کورنگی نمبر5پر منعقد ہوگا ۔اسپورٹس گالا میں ایتھلیٹکس ،کرکٹ ،فٹ سال ،ہاکی ،ہینڈ بال ،تھرو بال ،تائی کوانڈو ،والی بال ،شوٹنگ بال ،آرم ریسلنگ اور ٹگ آف وار سمیت دیگر کھیلوں کے مقابلے منعقد ہوں گے۔ اسپورٹس گالا کی آرگنائزر گولڈ میڈلسٹ نسیم حمید نے کہاکہ ہے کہ 2 رے ڈسٹرکٹ کورنگی انٹر کالجیٹ اینڈ اسکول ویمن اسپورٹس گالا کے انعقاد سے نہ صرف ڈسٹرکٹ کورنگی کی طالبات میں صحت مند سرگرمیوں کو فروغ بلکہ کھیلوں کے مختلف شعبوں میں خواتین کے نئے ٹیلنٹ کو بھی اُجاگر کیا جائیگا انہوں نے کہاکہ اسپورٹس گالا کے انعقاد کے حوالے سے تعاون پر ڈپٹی کمشنر کورنگی محترمہ قرۃ العین میمن کے مشکور ہیں اسپورٹس گالا کے حوالے سے تمام تر تیاریاں مکمل ہیں اور انشا اللہ 13،14اور 15نومبر کو ڈسٹرکٹ کورنگی میں ویمن اسپورٹس گالا کا شاندار انعقاد کیا جائیگا ۔