دوسری قائد اعظم یوتھ گیمزمیں سندھ یوتھ والی بال ٹیم کی اچھی کارکردگی پرصدر سندھ والی بال انجینیئر شاہ نعیم ظفر کی کھلاڑیوں اور آفیشلز کو مبارکباد

کراچی (سپورٹس ورلڈ نیوز)دوسری قائد اعظم یوتھ گیمز منعقدہ اسلام آباد میں سندھ یوتھ والی بال ٹیم کی اچھی کارکردگی اور برانز میڈل کے ساتھ مبلغ تیس ھزار روپئے انعام جیتے پر سندھ والی بال ایسو سی ایشن کے صدر انجینیئر شاہ نعیم ظفر،خواتین ونگ کی چیئرپرسن محترمہ شاھدہ اور سیکریٹری شاھد مسعود نے ٹیم کوچز اور مینیجر کو مبارکباد دی ہے۔شاھد مسعود نے کہا ہے کہ وہ ٹیم کے نوجوان کوچ نعمان کی کارکردگی اور اسکی کوچنگ سے مطمئن ہیں۔سندھ والی بال ایسو سی ایشن کے صدر شاہ نعیم ظفر اور محترمہ شاھدہ نے کہا ہے کہ قائد اعظم یوتھ گیمز کا انعقاد بہت اچھا رہا۔ہمارے میل اور فیمیل والی بال یوتھ کو بہت اچھے مقابلے ملے اور سندھ ٹیم کی کارکردگی بھی اچھی رہی ہے۔پاکستان اسپورٹس بورڈ کی جانب سے برانز میڈلز،اسناد اور کیش انعام کھیلوں کے مقابلوں میں کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کرنے کی اچھی روایت ہے۔سندھ والی بال ایسو سی ایشن بھی اپنے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کے لئے انکے اعزاز میں عنقریب استقبالیہ دیگی۔