دوسرے قائداعظم بین الصوبائی گیمز ایتھلیٹکس، سندھ کے عمر سادات اور پنجاب کی آنیلہ گلزار نے بالترتیب مینز اینڈ ویمنز 400 میٹر دوڑ میں سونے کے تمغے جیت لئے

اسلام آباد (سپورٹس ورلڈ نیوز) پاکستان سپورٹس بورڈ کے زیر اہتمام دوسرے قائد اعظم بین الصوبائی گیمز ایتھلیٹکس میں سندھ کے عمرسادات اور پنجاب کی آنیلہ گلزار نے بالترتیب مینز اینڈ ویمنز 400 میٹر دوڑ میں سونے کے تمغے جیت لئے، پنجاب نے مینز اینڈ ویمنز 4×100 میٹر ریلے ایونٹس میں سونے کے تمغے حاصل کئے، پنجاب کی تحرین نے 400 میٹر رکاوٹوں کی دوڑ میں طلائی تمغہ جیتا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں جاری میگا گیمز میں جمعرات کو ایتھلیٹکس کے مینز 400 میٹر دوڑ میں سندھ کے عمرسادات نے مقررہ فاصلہ 48.53 سیکنڈز میں طے کر کے سونے کا تمغہ جیتنے کا اعزاز حاصل کیا، بلوچستان کے امیر علی نے دوسری پوزیشن کے ساتھ چاندی اور بلوچستان کے ہی صدام طور نے کانسی کا تمغہ جیتا، ویمنز 400 میٹر دوڑ میں پنجاب کی آنیلہ گلزار نے تمام حریفوں کو پیچھے چھوڑتے ہوئے مقررہ فاصلہ ایک منٹس اور 01.59 سیکنڈز میں طے کر کے سونے کا تمغہ اپنے نام کیا، پنجاب کی تحریم عالم نے چاندی اور سندھ کی شفق آفرین جنہوں نے ویمنز 100 میٹر دوڑ میں سونے کا تمغہ جیتا تھا نے کانسی کا تمغہ حاصل کیا، ویمنز 4×100 میٹر ریلے میں پنجاب نے سونے، سندھ نے چاندی اور بلوچستان نے کانسی کے تمغے جیتے، مینز 4×100 میٹر ریلے میں بھی پنجاب چھایا رہا اور اس نے سونے کا تمغہ حاصل کیا، خیبرپختونخوا نے چاندی اور سندھ نے کانسی کا تمغہ جیتا، ویمنز 400 میٹر رکاوٹوں کی دوڑ میں پنجاب کی تحرین نے مقررہ فاصلہ ایک منٹس اور 13.77 سیکنڈز میں طے کر کے سونے کا تمغہ جیتنے کا اعزاز حاصل کیا، پنجاب کی مرینا نے چاندی اور بلوچستان کی صبا نے کانسی کا تمغہ حاصل کیا۔