دوسرے قائد اعظم بین الصوبائی گیمز، ویمن سکواش کے ٹیم ایونٹ کا ٹائٹل بھی خیبر پختونخواکی خواتین نے چین لیا

اسلام آباد (سپورٹس ورلڈ نیوز) دوسرے قائد اعظم بین الصوبائی گیمز کے سلسلے میں منعقدہ ویمن سکواش کا ٹیم ایونٹ کا ٹائٹل بھی خیبر پختونخواکی خواتین نے حاصل کرلی۔اسلام آباد سپورٹس کمپلیکس کے مصحف علی میر سکواش کورٹس میں کھیلے جانیوالے سکواش کی خواتین ٹیم ایونٹ کے فائنل میچ میں خیبر پختونخواکی لائبہ اعجا زنے پنجاب سے تعلق رکھنے والی طیبہ کو 3-0سے ہرایا

 

جبکہ خیبر پختونخواہی کی حراء نے پنجاب کی صالحہ کوہرایا اور نمرہ نے بھی اپنے مدمقابل کھلاڑی صبغہ کو3-0سے شکست دیکر چمپئن ٹرافی اپنے نام کرلی۔