دیسی کُشتی : رستم پاکستان عثمان مجید بلو پہلوان نیر رستم ہند وکرم سنگھ کو چاروں شانے چت کر کے رستم پاک و ہند کا ٹائیٹل اپنے نام کر لیا

دبئی (سپورٹس ورلڈ نیوز ) پاکستان اور بھارت کے درمیان سیاسی دوریوں کے باعث باہم کھیلوں کے مقابلوں کے انعقاد پر لگی بھارتی حکومت کی جانب سے غیر اعلانیہ پابندی کے بعد دونوں ملکوں کے وطن کی مٹی سے محبت کرنے والے پہلوانوں نے یواے ای کو اکھاڑے بناتے ہوئے دوبئی میں دیسی کُشتی کی پاک بھارت چیمپین شپ کا انعقاد کیا جس مین دونوں ملکوں کے دس دس پہلوانوں نے مختلیف ویٹ کیٹگریز میں مقابلہ کیا۔

سب سے بڑا مقابلہ رستم پاک و ہند کی کیٹگری میں ہوا جس میں شیخوپورہ سے تعلق رکھنے والے عثمان مجید بلو پہلوان رستم پاکستان اور رستم ہند وکرم سنگھ کے درمیان ہوا جس میں رستم پاکستان عثمان مجید بلو پہلوان نے رستم ہند وکرم سنگھ کو چاروں شانے چت کرتے ہوئے رستم پاک و ہند کا ٹائیٹل اپنے نام کر لیا۔ یو اے ای میں ہونے والے اس مقابلے کو ہزاروں پاکستانی اور بھارتی شہریوں نے دیکھا اور اپنے اپنے ملک کے پہلوانوں کی بھرپور سپورٹ کی۔