رائل مارکیٹنگ پاکستان پولو کپ، ماسٹر پینٹس نے مین فائنل ، ڈائمنڈ پینٹس نے سبسڈری فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

لاہور ( سپورٹس ورلڈ نیوز )لاہور پولو کلب کے زیراہتمام رائل مارکیٹنگ پاکستان پولو کپ 2018ء کی چوتھے روز ماسٹر پینٹس /ای ایف یو انشورنس نے آرمی کو 7۔4 سے ہرا کر مین فائنل کیلئے جبکہ ڈائمنڈ پینٹس نے بی بی جے پائپ کو 6۔4 سے ہرا کر سبسڈری فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا، تفصیلات کے مطابق لاہور پولو کلب میں رائل مارکیٹنگ پاکستان پولو کپ 2018ء کے سلسلے میں میچز کا سلسلہ جاری ہے، ماسٹر پینٹس /ای ایف یو انشورنس اور آرمی کے درمیان میچ بہت زبردست ہوا، چوتھے چکر کے درمیان تک آرمی آدھے گول ہینڈی کیپ ایڈوانٹیج سے میچ جیت رہی تھی مگر آخری تین منٹس میں ماسٹر پینٹس /ای ایف یو انشورنس کی طرف سے چار گول کرکے میچ جیت لیا گیا، پہلے چکر میں ماسٹر پینٹس /ای ایف یو انشورنس نے دو جبکہ آرمی نے بھی دو گول سکورکیے، دوسرے چکر میں بھی ماسٹر پینٹس /ای ایف یو انشورنس نے ایک گول جبکہ تیسرے چکر میں ا?رمی نے دو گول سکور کیے، اسی طرح چوتھے چکر میں ماسٹر پینٹس /ای ایف یو انشورنس نے چار گول جبکہ ا?رمی نے ایک گول سکور کیا، جیتنے والی ماسٹر پینٹس /ای ایف یو انشورنس کی ٹیم کی طرف سے حمزہ مواز خان نے چار، ایڈورڈ بینر ایو نے دو اور صوفی فاروق نے ایک گول سکور کیا، آرمی کی طرف سے لوئیس مائیگل دگن نے تین اور حارث ہارون ملک نے ایک گول سکور کیا، اسی طرح ڈائمنڈ پینٹس نے بی بی جے پائپس کو 6۔4 سے ہرا دیا، ڈائمنڈ پینٹس نے پہلے چکر میں دو جبکہ بی بی جے پائپ نے ایک گول سکور کیا، دوسرے چکر میں ڈائمنڈ پینٹس نے تین گول سکور کئے جبکہ تیسرے چکر میں بی بی جے پائپس کی طرف سے دو گول سکور ہوئے، چوتھے چکر میں دونوں ٹیموں نے ایک ایک گول سکور کیا، اس طرح ڈائمنڈ پینٹس کی ٹیم یہ میچ 6۔4 سے جیت گئی، ڈائمنڈ پینٹس کی طرف سے ایلگیوکیسٹینو نے تین، عمر اسجد ملہی نے دو جبکہ میر حذیفہ احمد نے ایک گول سکور کیا، بی بی جے پائپس کی طرف سے احمد علی ٹوانہ اور جیف راڈو نے دو دو گول سکور کیے، آج بروز جمعتہ المبارک ماسٹر پینٹس بلیک کا مقابلہ زرعی ترقیاتی بینک سے ہوگا۔