رائے تیمور خان بھٹی اور ڈی جی سپورٹس پنجاب ندیم سرور کا ایشیئن گیمز کلاسک پاور لفٹنگ میں میڈلز جیتنے اور ریکارڈ قائم کرنے پر مصطفٰی فاران بیگ کومبارکباد

لاہور(سپورٹس ورلڈ نیوز) صوبائی وزیر کھیل و امور نوجوانان رائے تیمور خان بھٹی اور ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب ندیم سرور نے ایشیئن گیمز کلاسک پاور لفٹنگ میں دو گولڈ میڈلز جیتنے اور ڈیڈ لفٹ میں ریکارڈ قائم کرنے پر مصطفٰی فاران بیگ کومبارکباد دی ہے، پیر کے روز اپنے الگ الگ تہنیتی پیغامات میں صوبائی وزیر کھیل و امور نوجوانان رائے تیمور خان بھٹی نے کہا کہ منگولیا میں ہونیوالی پاور لفٹنگ ایشیئن گیمز میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والے واحد کھلاڑی مصطفیٰ فاران بیگ نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا ،مصطفٰی فاران نے پاکستان کا نام روشن کیا جس پر ان کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔
ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب ندیم سرور نے اپنے پیغام میں کہا کہ پاور لفٹنگ کے کھیل میں پاکستان میں بہت ٹیلنٹ ہے، مصطفٰی فاران نے بہترین کھیل کے ذریعے2 گولڈ میڈلز جیتے، مصطفٰی فاران بیگ نوجوان پاور لفٹرز کے ہیرو ہیں، ان کی کامیابی سے پاور لفٹنگ کا کھیل مزید فروغ پائے گا۔