رانا محمد سرور سیکر ٹری پاکستان کبڈی فیدریشن کا پانچ او چھ نومبر کو لاہور اور ننکانہ صاحب میں بابا گرو نانک دیو جی گُرپوراب کبڈی ٹورنامنٹ کے انعقاد کا اعلان

اسلام آباد (سپورٹس ورلڈ نیوز) پاکستان کبڈی فیدریشن نے کینڈین کبڈی فیڈریشن کے اشتراک سے پانچ اور چھ نومبر کو لاہور اور ننکانہ صاحب میں باگرو نانک دیو جی گُرپوراب کبڈی ٹورنامنٹ کے انعقاد کا اعلان کیا ہے۔ ٹورنامنٹ میں پاکستان کی چار نامور ٹیمیں۔پاکستان واپڈا۔پاکستان ائرفورس۔سوئی نادرن گیس پائپ لائن اور پنجاب کی ٹیمیں شر کت کریں گیں۔ پاکستان کبڈی فیڈریشن کے سیکر ٹری رانا محمد سرورکے مطابق ایونٹ کا پہلا راونڈ پانچ نومبر کو پنجاب سٹیڈیم لاہور میں شام چھ بجے کے بعد فلڈ لائیٹ میں کھیلا جائے گا۔ جبکہ فائنل راونڈ چھ نومبر کو سہ پہر تین بجے ہاکی سٹیڈیم ننکانہ صاحب میں منعقد کیا جائے گا۔ سیکر ٹری پی کے ایف رانا محمد سرور کے مطابق اس ایونٹ کا اہتمام ننکانہ صاحب میں سکھوں کے روحانی پیشوا باباگرو نانک کے دن کے حوالے سے کینٹا۔ امریکہ اور بھارت سمیت دنیا بھر سے آئے ہوئے سکھ مذہب کے پیرو کاروں کے منورنجن کے لئے منعقد کیا جار رہا ہے جس سے د نیا بھر میں پاکستان میں سپورٹس کے ؂حوالے سے پر امن ملک ہونے مثبت پیغام بھی جائے گا،انہوں نے بتایا کہ اس ایونٹ کی فاتح ٹیم کو دو لاکھ۔رنر اپ ٹیم کو ڈیڑھ لاکھ۔تیسری پوزیشن حاصل کرنے والی ٹیم کو 80ہزاراورچوتھی پوزیشن حاصل کرنے والی چوتھی ٹیم کو 70ہزار روپے انعام دیا جائے گا