راولپنڈی، اسلام آباد یونائیٹڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹر کے مابین ہونے والے میچ کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے اجلاس

راولپنڈی(سپورٹس ورلڈ نیوز ) اسسٹنٹ کمشنر سٹی ملیحہ جمال کی زیرصدارت پی ایس ایل کی ہائیپ کے لئے اسلام آباد یونائیٹڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹر کے مابین ہونے والے میچ کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے ایک اجلاس منعقد ہوا جس میں سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کے افسران ، میونسپل کارپوریشن ، ریسکیو 1122، پی ایچ اے ، واپڈا ، ہیلتھ ، واسا اور دیگر متعلقہ اداروں کے افسران و نمائندوں نے شرکت کی اے سی سٹی ملیحہ جمال نے کہا کہ پی ایس ایل کی ہائیپ کے لئے ایک نمائشی ٹی ٹوینٹی کرکٹ میچ اسلام آباد یونائیٹڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹر کی ٹیموں کے درمیان 15فروری کو شام چھ بجے کھیلا جائے گاراولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ کے لئے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں انہوں نے واپڈا حکام کو ہدایت کی کہ رات کو ہونے والے میچ کے لئے لائٹیوں اور دیگر انتظامات کا دوبارہ جائزہ لیا جائے اور لوڈشیڈنگ کی صورت میں متبادل انتظام کو بھی یقینی بنایا جائے انہوں نے کہا کہ اس میچ کے لئے باقاعدہ ٹکٹ جاری کئے جائیں گے۔

 

کر کٹ کی تازہ ترین ملکی اور انٹر نیشنل خبریں جاننے کے لئے لائیک کریں ہمارا فیس بُک پیج سپورٹس ورلڈ پی کے ڈاٹ کام /کر کٹ نیوز                       

  https://www.facebook.com/cricket.sportsworldpk/