راولپنڈی سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کے زیراہتمام پہلا بین المدارس ٹیپ بال کرکٹ ٹورنامنٹ مسلم سکول کرکٹ گرائونڈ راولپنڈی میں شروع ہوگیا

راولپنڈی(سپورٹس ورلڈ نیوز) راولپنڈی سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کے زیراہتمام پہلا بین المدارس ٹیپ بال کرکٹ ٹورنامنٹ مسلم سکول کرکٹ گرائونڈ راولپنڈی میں شروع ہوگیا۔ڈی ایس اوراولپڈی عبدالوحیدبابر نے ٹورنامنٹ کاافتتاح کیا، ٹورنامنٹ کے پہلے روز مدرسہ انوارالعلوم ، تعمیرالقرآن، جامعہ فرقانیہ اورمدرسہ معاذ بن جبل نے اپنے اپنے میچز جیت لئے۔ پہلامیچ مدرسہ فرقانیہ ڈہوک کھبہ اور مدرسہ انوارالعلوم کے درمیان ہوا، انوارالعلوم نے پہلے کھیلتے ہوئے 113رنزبنائے ، آصف بلال 50رنز کیساتھ مایاں سکوررہے، جواب میںمدرسہ فرقانیہ کی ٹیم 52رنز بناسکی اس طرح انوارالعلوم نے میچ 61رنز سے جیت لیا۔ دوسرے میچ میں مدرسہ تعمیرالقرآن نے مقررہ اوورز میں 53سکورکیا، جواب میں جامعہ سراجیہ کی ٹیم 40رنزبناسکی ۔تیسرے میچ میں مدرسہ تعلیم ابرار کی ٹیم نے 47رنز بنائے جو جامعہ فرقانیہ کوہاٹی بازار کی ٹیم نے ایک اوور پہلے ہی پورے کرکے میچ جیت لیا۔ چوتھے میچ میں مدرسہ معاذ بن جبل نے53رنز سکورکئے جس کے جواب میں مدرسہ اصحاب صفہ کی ٹیم36رنز بناسکی اس طرح مدرسہ معاذبن جبل نے 17رنز سے میچ جیت لیا۔ ٹورنامنٹ کے باقی میچز اورفائنل آج کھیلاجائے گا جس کے مہمان خصوصی ایڈیشنل کمشنر طارق سلام مروت ہوں گے۔