روئینگ فیڈریشن کی جنرل کونسل کے رضوان الحق پرکرپشن پرکرپشن کے الزامات ، صدارت سے ہٹا دیا،شاہد نظیر نئے صدر منتحب۔ کرپشن کے الزام میں عدالت میں بھی گھسیٹیں گے

لاہور (سپورٹس ورلڈ نیوز) پاکستان روئینگ فیڈریشن کے پچیس میں سے تیرہ یونٹس نے پاکستان روئینگ فیڈریشن کے صدر رضوان الحق پر مبینہ طور پر فیڈریشن کے اکاونٹس میں گھٹالے،اختیارات کے غلط استعمال اور قومی و بین الا لقوامی سطح پر بدنامی کا باعث بننے کا الزام لگاتے ہوئے انہیں شو کاز نوٹس جاری کرتے ہوئے انہیں انکے عہدے سے ہٹا تے ہوئے انک جگہ شاہد نظیر کو فیڈریشن کا نیا صدر منتحب کر لیا ہے۔ یہ فیصلہ آج پاکستان روئینگ فیڈریشن کے لاہور میں ہونے والی جنرل کونسل کی میٹنگ میں کیا گیا جس میں فیڈریشن سے ملحقہ 25یونٹس میں سے 13 یونٹس کے نمائندگان نے شرکت کی۔ پاکستان روئینگ فیڈریشن کے نائب صدر ملک عبدالرحیم بے بی کی جانب سے جاری کردہ ایک پریس ریلیز کے مطابق رضوان الحق کو فیڈریشن کی صدرات سے ہٹانے اور انہیں شو کاز نوٹس ایشو کرنے سے قبل انہیں(رضوان الحق کو)فیڈریشن کی جنرل کونسل میٹنگ میں شریک ہوکر اپنے اوپر لگنے والے کرپشن ،اختیارات سے تجاوز کرنے اور ملکی و بین الاالقوامی سطح پر ملک کے لئے شرمندگی کا باعث بننے کے مبینہ الزامات کے دفاع کا کہا گیا تھا تاہم انہوں نے اپنے اوپر لگنے والے الزامات کو فیس کرنے کی بجائے ان سے راہ فرار اختیار کی اور وہ جنرل کونسل کے سامنے پیش نہیں ہوئے ۔ پریس ریلیز میں مذید بتایا گیا ہے کہ اجلاس میں شریک جنرل کونسل اراکین نے اس صورتحال میں رضوان الحق کی جگہ شاہد نظیر کو پاکستان روئینگ فیڈریشن کا نیا صدر منتحب کر لیا گیا ہے۔اور نہ صرف یہ بلکہ کرپشن اور اختیارات کے ناجائز استعمال کے الزامات کت تحت انکے خلاف قانونی چارہ جوئی کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔