زون سیون’اے‘ گریڈ لیگ ‘ بلدیہ جیم خانہ کی پاک کریسنٹ کیخلاف کامیابی 185رنز کا ہدف فاتح ٹیم نے 6وکٹوں پر حاصل کرلیا‘ سجاد اور وقاص کے مابین 89رنز کی شراکت

کراچی (اسپورٹس ورلڈ نیوز) ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن زون سیون کے زیر اہتمام جاری ’اے ‘ گریڈ لیگ میں بلدیہ جیم خانہ نے پاک کریسنٹ سی سی کو 4وکٹوں سے شکست دے کر اہم کامیابی حاصل کی۔ سجاد شاہ اور محمد وقاص کے مابین دوسری وکٹ پر 89رنز کی شراکت۔ سجاد شاہ نے 76رنز بنائے۔ عبدالرؤف کی 3کارامد وکٹیں۔ناظم آباد جیم خانہ گراؤنڈ(انو بھائی پارک) پر پاک کریسنٹ سی سی نے پہلے اننگز کا آغاز کیا اور پوری ٹیم 30اوورز میں 184رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی۔صغیر عباس نے نصف سنچری اسکور کی۔ عون عباس 42رنز بنانے میں کامیاب رہے۔ محمد حذیفہ نے 37اور شایان نے 26رنز کی اننگز کھیلی۔ عبدالرؤف نے 33رنز پر 3کھلاڑیوں کو نشانہ بنایا۔ گل رحیم نے 17رنز ،ظہیر عباس نے 19رنز اورمحمد عاقب نے 37رنز کے عوض 2,2کھلاڑیوں کو پویلین روانہ کیا۔بلدیہ جیم خانہ نے جوابی اننگز میں مطلوبہ ہدف 30.1اوورز میں 6وکٹوں پر حاصل کرلیا۔سجاد شاہ اور محمد وقاص کی دوسری وکٹ پر 89رنز کی شراکت نے فتح میں کلیدی کردار ادا کیا۔ سجاد شاہ نے 76رنز کی کارامد اننگز کھیلی۔ محمد وقاص نے 33رنز بنائے۔ محمد سجاد نے 25، یار محمد نے 18اورواجد علی نے 12رنز اسکور کئے ۔ شایان نے 7رنز پر 2اور خضر نے 22رنز پر 2کھلاڑیوں کو میدان بدر کیا۔ایمپائرز افضل ظہیر اور اصغر شاہ تھے۔