زو ن سیون’بی ‘گریڈ لیگ‘ احمد حسین کی شاندار بیٹنگ سے رینجرز سی سی فتحیاب ناظم آباد ینگسٹرز 28رنز سے ہار گئی‘ ریحان ساجد کے 34اور عمران علی کے 30کارامد رنز

کراچی (اسپورٹس ورلڈ نیوز) ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن زون سیون کے زیر اہتمام ’بی‘ گریڈ کرکٹ لیگ میں رینجرز سی سی نے ناظم آباد ینگسٹرز کیخلاف 29رنز سے کامیابی حاصل کی۔ فاتح ٹیم کے احمد حسین کی 76رنز کی اننگز فتح میں نمایاں رہی۔ ظفر علی کے 86رنز اور ظفر علی کی3وکٹیں ان کی ٹیم کو ناکامی سے نہ بچاسکیں۔انو بھائی پارک پر کھیلے جانے والے میچ میں رینجرز سی سی نے پہلے اننگز کا آغاز کیا اور مقررہ 35اوورز میں 9وکٹوں پر 221رنز اسکور بورڈ پر لگائے۔احمد حسین نے 73رنز کی نمایاں اننگز کھیلی۔ ساجد نے 34، عمران علی نے 30، محمد زین نے 27اور بابر ملک نے 11رنز بنا کر اپنی ٹیم کے مستحکم اسکور فراہم کیا۔ ظفر علی نے 28رنز پر 3وکٹیں اڑائیں جبکہ اسامہ مبین نے 30رنز پر 2کھلاڑیوں کو نشانہ بنایا۔ناظم آباد ینگسٹرز کی جوابی اننگز 193رنز پر تمام ہوگئی جب 33اوورز کا کھیل مکمل ہوا۔ ظفر علی نے عمدہ بولنگ کے بعد بیٹنگ میں بھی نمایاں کارکردگی دکھائی اور 9چوکوں اور 2چھکوں کی مدد سے 86رنز کی شاندار اننگز اپنے نام کی۔ واجد علی 16، سعد علی 14اور اسامہ مبین 10رنز بنا کر ڈبل فیگر اننگز کھیلنے والے کھلاڑی بنے۔ احمد حسین، صادق خان، محمد سفیان اورعمران علی نے 2,2کھلاڑیوں کو میدان بدر کیا۔