ساؤتھ ایشین شوٹنگ بال فیڈریشن کے اشتراک سے کورنگی میں یوتھ شوٹنگ بال سمر کوچنگ کیمپ کا آغاز

کراچی (اسپورٹس ورلڈ نیوز) ساؤتھ ایشین شوٹنگ بال فیڈریشن کے اشتراک سے سندھ شوٹنگ بال اور کراچی شوٹنگ بال ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام واحد اسپورٹس شوٹنگ بال کمپلیکس کورنگی پر تین روزہ “یوتھ شوٹنگ بال سمر کوچنگ کیمپ 2018 ؁ء “کا آغاز ہوگیا ،کیمپ کا افتتاح معروف سماجی رہنماء سندھ فٹ بال ویلفیئر ایسوسی ایشن کے چیئر مین محمد سلیم خمیسانی نے کیا اس موقع پر پاکستان یوگا اسپورٹس فیڈریشن کے سیکریٹری خالد بروہی ،سیکریٹری اطلاعات محمد ارشد ،سندھ شوٹنگ بال ایسوسی ایشن کے سنیئر نائب صدر ایم شمیم قریشی ،کراچی شوٹنگ بال ایسوسی ایشن کے سیکریٹری محمد اجمل ،فنانس سیکریٹری اعجاز احمد ،قومی شوٹنگ بال پلیئر و کوچ قمر السلام پیارے بھائی ،وسیم عباس ،محمد ناصر،شہباز احمد اور دیگر موجود تھے کوچنگ کیمپ میں قومی و بین الاقوامی شوٹنگ بال کوچ نوجوان کھلاڑیوں کو ترنیت دینگے ۔افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی محمد سلیم خمیسانی نے کہاکہ ہمارے ملک میں کھیل سمیت ہر شعبے میں ٹیلنٹ موجود ہے ،ہمارے نوجوان اپنے ٹیلنٹ کے ذریعے دنیا میں پاکستان کا پرچم بلند کرچکے ہیں انہوں نے کہاکہ تربیتی کیمپ کا انعقاد ایک احسن قدم ہے کوچنگ کیمپ کے ذریعے نئے ٹیلنٹ کو اُجاگر کیا جاسکتا ہے محمد سلیم خمیسانی نے کہاکہ آج شوٹنگ بال کھیل تیزی کے ساتھ فروغ پارہا ہے یہ سب ایسوسی ایشن کی محنت اور جستجو کا ثمر ہے انہوں نے یقین دلا یا کہ شوٹنگ بال کھیل کی ترقی اور فروغ کے لئے ہر ممکن تعاون جاری رکھوں گا ۔