سائیکلینگ : خاتون سائیکلینگ کوچ و ٹینکنیکل آفیشل عائشہ زمان نے یو سی آئی ہائی پرفارمنس کورس میں دوسری پوزیشن حاصل کر لی

اسلام آباد (سپورٹس ورلڈ نیوز) نامور سائیکلینگ کوچ و ٹینکنیکل آفیشل عائشہ زمان نے جاپان میں ہونے والے انٹر نیشنل سائیکلینگ فیڈریشن کے ہائی پرفارمنس کورس میں دوسری پوزیشن حاصل کرتے ہوئے پاکستان کی پہلی خاتون یو سی آئی ہائی پرفارمنس سائیکلینگ کو چ و آفیشل ہونے کا اعزاز حاصل کر لیا ہے ۔عائشہ زمان نے اس پانچ روزہ کورس میں اپنی صلاحیتوں اور قابلیت کی بنیاد پر اس کورس کے لئے ایشیاء بھر سے آئے ہوئے 13ممالک کے شرکاء میں دوسری پوزیشن حاصل کی اور پاکستان کانام سر بلند کیا ہے۔

عائشہ سائیکلینگ کی ہی پہلی خاتون انٹرنیشل کوالیفائینگ کوچ و ٹیکنیکل آفیشل نہیں بلکہ انہوں نے اس سے قبل بھی مختلیف کھیلوں کے انٹر نیشنل کورسز کر رکھے ہیں۔ پاکستان سائیکلینگ فیڈریشن کے سیکر ٹری سید اظہر علی شاہ نے عائشہ زمان کی یو سی آئی ہائی پرفارمنس کورس میں اس شاندار کامیابی پر انہیں مبارکباد بھی دی ہے