سائیکلینگ سے منسلک دس کھلاڑیوں میں 35لاکھ کی انعامی رقم 24اگست کو منعقدہ تقریب میں بانٹی جائے گی : سید اظہر علی شاہ

اسلام آباد (سپورٹس ورلڈ نیوز) بھارت میں گذشتہ برس ہونے والے ساوتھ ایشین گیمز میں میڈلز جیتنے والے کھلاڑیوں کو انعامی رقم کی تقسیم کی تقریب 24اگست کو اسلام آباد میں منعقد ہو رہی ہے۔جس میں سائیکلینگ کے کھیل سے منسلک دس مرد و خواتین کھلاڑیوں کو بھی انعامی رقم سے نوازا جائے گا۔ سیکر ٹری پاکستان سائیکلینگ فیڈریشن سید اظہر علی شاہ کے مطابق سلور میڈل حاصل کرنے والے چار کھلاڑیوں جن میں ناصر احمد۔حبیب اللہ۔نجیب اللہاور اویس خٓن شامل ہیں کو پانچ پانچ لاکھ روپے،ناصر احمد کو براون میڈل جیتنے پراڑھائی لاکھ روپے جبکہ پاکستان کے لئے پانچ میڈلز جیتنے والی خواتین کھلاڑیوں صباء۔راشدہ۔رضیہ۔فضاء ریاض اور صبیحہ کو براونز میڈلز جیتنے پر اڑھائی روپے فی کس کے حاب سے دئیے جائیں گے۔ سید اظہر علی شاہ کے مطابق سائیکلینگ سے منسلک ان دس کھلاڑیوں کو مجموعی طور پر پینتیس لاکھ روپے تقسیم کئے جائیں گے۔ انہوں نے اس انعامی رقم کی ادائیگی کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس طرح سے حکومت کی جانب سے کھلاڑیوں کی سر پرستی سے نہ صرف کھلاڑی معاشی طور پر خوشخال ہونگے بلکہ نوجوانوں کی کھیلاں میں دلچسپی بڑھے گی اور مذید بچے کھیلوں کی جانب راغب ہونگے۔