سابقہ کوچ خواجہ جنید نے کھلاڑیوں کے کھانے کے 40 لاکھ جعلی بل بناکر پی ایچ ایف سے لئے ، اب حقہ پانی بند ہو گیا ہے ‘ شبیر احمد راجپوت

لاہور ( سپورٹس ورلڈ نیوز ) وزیر اعظم ٹاسک فورس کے کو آرڈینٹر شبیر احمد راجپوت نے کہا ہے کہ سابقہ کوچ خواجہ جنید خود ایک چور ہے جس نے کھلاڑیوں کے کھانے کے 40 لاکھ جعلی بل بناکر پی ایچ ایف سے لئے جس کا حقہ پانی بند ہو گیا ہے ، خواجہ جنید نے فراڈ کرنے میں ماسٹر کوچ ہے ان کی قیادت میں آج تک بینک کی ٹیم نہیں جیتی یہ پاکستان ہاکی ٹیم کو کیا جیتائینگے جو 18 سال سے پاکستان ہاکی ٹیم کے ساتھ لگے ہوئے ہیں جنہوں نے فراڈ کرنا ہی سیکھا ہے۔ان کے دست راست خالد بشیر آج بھی پی ایچ ایف کے لیٹر سے پی آئی اے کی ڈیوٹی سے سپیر ہے۔ انہوں نے کہا کہ تھوڑی شرم آنی چاہیے پی ایچ ایف کے خلاف پریس کانفرنس کرتے ہوئے یہ تو ان کا حال ہے۔ سابقہ معزز اولمپئنوں کو استعمال کرتے ہیں ان کے ساتھ بیٹھنے سے ان کے نام پر بھی فرق پڑھتا ہے۔ منظور جونیئر صاحب سے اپیل کی جاتی ہے ایسے لوگوں کے ساتھ نہ بیٹھے جو خود کرپشن میں ملوث ہے۔اب آپ کو استعمال کررہے ہیں اس سے پہلے ظاہر شاہ کو استعمال کیا انہوں نے۔ مجھے سمجھ نہیں آتی ان کے پاس کونسی گیڈر سنگی ہے ہر فیڈریشن میں شامل ہوجاتے ہیں اور بڑے پلیئروں کو بے وخوف بناتے ہیں۔ میری تمام اولمپؤنوں سے اپیل ہے کہ اپنی شکایات صدر خالد کھوکرکے ساتھ حال کریں اور سیکرٹری شہباز کے ساتھ حل کریں ان فراڈیوں سے دور رہا جائے اور اپنے نام کو بدنام نہ کریں پی ایچ ایف کا ساتھ دیا جائے اور ہم اپنا کھویا ہوا مقام حاصل کرسکے۔ فیڈریشن کو کام کرنے دیا جائے۔