شوکت جاوید پنجاب کے نگران صوبائی وزیر داخلہ مقرر ، صدر پی او اے جنرل (ر) عارف حسن ۔ سیکر ٹری خالد محمود ۔ سیدفخر علی شاہ اور صوفی ہارون کی مبارکباد

لاہور (سپورٹس ورلڈ نیوز) چئیرمین پاکستان بیس بال فیڈریشن سابق آئی جی پولیس شوکت جاوید کو پنجاب کی نگران حکومت میں صوبائی وزیر داخلہ مقرر کر دیاگیا ہے۔ پاکستان اولمپکس ایسوسی ایشن کے صدر جنرل(ر) عارف حسن۔سیکر ٹری پی او اے خالد محمود ۔ صدر پاکستان بیس بال فیڈریشن سیدفخر شاہ۔ایڈیٹر سپورٹس ورلڈ پی کے ڈاٹ کام صوفی ہارون رشید نے شوکت جاوید کی بطور نگران صوبائی وزیرداخلہ اس تقرری پر انہیں مبارکباد دی ہے ۔اور انکی اس تقرری کو اولمپک فیملی کے لئے قابل فخر قرار دیتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ وہ اپنے سابقہ تجربہ کی بنیاد پر اپنی وزارت کے عرصہ کے دوران اپنی ذمہ داریاں با احسن سر انجام دیں گے۔