سابق آل راؤنڈرعبدالرزاق کو میلیبورن کرکٹ کلب کی اعزازی ممبر شپ مل گئی 12ماہ کے دوران یہ ممبر شپ حاصل کرنے والے چوتھے پاکستانی کھلاڑی ہیں

لندن ( سپورٹس ورلڈ نیوز ) قومی ٹیم کے سابق آل راؤنڈر عبدالرزاق کو میلیبورن کرکٹ کلب کی اعزازی ممبر شپ مل گئی ہے۔ عبدالرزاق گزشتہ 12ماہ کے دوران یہ ممبر شپ حاصل کرنے والے چوتھے پاکستانی کھلاڑی ہیں ، اس سے قبل قومی ٹیم کے سابق کپتانوں یونس خان ، مصباح الحق اور شاہد خان آفریدی کو بھی 2017ء میں میلیبورن کرکٹ کلب کی اعزازی ممبر شپ ملی ہے۔عبدالرزاق نے پاکستان کو 2009ء4 کا ورلڈ ٹی ٹونٹی جتوانے میں اہم کردار ادا کیا تھا اور46ٹیسٹ میچز اور265ون ڈے اور32ٹی ٹونٹی مقابلوں میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والے عبدالرزاق کو پاکستان کے بہترین آل راؤنڈرز میں سے ایک شمار کیا جاتا ہے۔ 38سالہ عبدالرزاق اپنے کیریئر کے دوران لارڈ کرکٹ گراؤنڈ کے آنرز بورڈ پر تو اپنا نام درج نہیں کرواسکے تاہم2001ء میں انگلینڈ کیخلاف ٹیسٹ میں انہوں نے 53رنز ضرور سکور کیے تھے۔عبدالرزاق اپنے1996ء4 سے2013ء4 تک اپنے انٹر نیشنل کیریئر میں7419رنز سکور کرنے کے ساتھ ساتھ389وکٹیں حاصل کرنے کے بعد2016ء4 میں ریٹائر ہوگئے تھے۔